30 اپریل 2016 - 11:26
عراق؛ امام کاظم (ع) کے زائرین پردھشتگردانہ حملہ، ۱۴ زائر شہید اور ۲۵ زخمی+ تصاویر

روضہ کاظمین کے زائرین کے راستے میں ہوئے دھشتگردانہ حملے میں کم سے کم ۱۴ زائر شہید ہوئے ہیں جبکہ ۲۵ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روضہ کاظمین کے زائرین کے راستے میں ہوئے دھشتگردانہ حملے میں کم سے کم ۱۴ زائر شہید ہوئے ہیں جبکہ ۲۵ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بغداد کے سکیورٹی کمانڈر ’’سعد معن‘‘ نے اس بارے میں کہا: دھشتگردوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو آج صبح بغداد کے علاقے نہروان میں ایسے مقام پر بلاسٹ کر دیا جہاں سے روضہ کاظمین کے زائر رفت و آمد کرتے ہیں۔
سعد معن نے کہا: دھماکے کے فورا بعد سکیورٹی دستوں نے موقع پر حاضر ہو کر زخمیوں کو فورا قریبی ہسپتال میں منتقل کیا۔
تاحال شہدا اور زخمیوں کی دقیق اطلاع معلوم نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ کاظمین میں امام موسی کاظم(ع) کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہو گیا ہے اور حرم مطہر کو سیاہ پوش کر دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲